بھارتی صحافی ارنب گوسوامی گرفتار

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی گرفتار

فائل فوٹو


بھارتی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کے مدیر اور معروف صحافی ارنب گوسوامی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارنب گوسوامی کو خودکشی کے دو سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ارنب کو گرفتار کیا۔

بھارت کے رپبلک چینل کے مطابق ارنب گوسوامی کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو ماضی میں زیر تفتیش تھا مگر بعدازاں اس کیس کو داخل دفتر کر دیا گیا تھا۔

اینکر ارنب گوسوامی کو آئی پی سی کی دفعہ 306 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میں میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی خبروں کے مطابق یہ گرفتاری سنہ 2018 میں ارنب گوسوامی کے خلاف ممبئی میں ’خود کشی پر اکسانے‘ کے الزامات کے تحت درج کیے گئے ایک مقدمے میں ہوئی ہے۔

مذکورہ کیس ایک انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد درج ہوا تھا۔ خود کشی سے قبل تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں انٹیریر ڈیزائنر نے الزام عائد کیا تھا کہ ارنب گوسوامی نے انہیں ریپبلک نیٹ ورک سٹوڈیو کی انٹیریر ڈیزائنگ کے عوض معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ تھیں۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی کچھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور پولیس اینکر کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی کو دو سال پرانے خود کشی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے. بھارتی اینکر پر2018 میں 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر انوئے نائک اور ان کی والدہ کو خود کشی پر اکسانے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اینکر سے ان کے اسٹوڈیو کو ڈیزائن کرنے والے آرکٹیکٹ کی موت میں مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

انوئے نائک نے دو سال قبل اپنی جان لی تھی جس پر ان کی بیوی نے الزام لگایا کہ ارنب گوسوامی نے ان کی فیس ادا نہیں کی تھی، تاہم گوسوامی نے الزام کو مسترد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ارنب کو گرفتار کیا اس دوران ارنب گوسوامی کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کے بعد ارنب کو علی باغ لے جایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں