بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، آرمی چیف


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرينٹير وركس اورگيناأزيشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ایف ڈبلیو او کے تحت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کے لیے ادارے کی صلاحیتوں میں بہتری کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اورمرالہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں آپریشنل اور تربیتی و انتظامی امور پربریفنگ دی گئی۔

ایل او سی: جنرل باجوہ کا چھمب سیکٹر کے اگلےمورچوں کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب اورمرالہ ہیڈورکس میں تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جوانوں کی بہترین تربیت لازم ہے، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی قابلیت اورمتاثر کن تربیتی معیار کو سراہا۔

 


متعلقہ خبریں