کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی



کراچی: شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج 289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 109 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق جب کہ 443 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 46 ہزار 774 کیسز رپورٹ ہو چکےہیں جب کہ مجموعی طور پر 2 ہزار633 اموات ہوئی ہیں۔

میڈیکل سائنس کا نیا باب: رضاکاروں میں کورونا وائرس منتقل کرنیکا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 191 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیال رہے کہ  کراچی میں کوروناوائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا اور 78 روز بعد 13 مئی تک شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔

بعد ازاں عالمی وبا کی شدت میں اضافہ ہوتا گیا اور 114 روز میں کراچی میں 50 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید برآں پہلا کیس رپورٹ ہونے کے 251 روز بعد کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں