لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان آج پنجاب اور سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب میں ایڈیشنل سیکریٹریز الیکشن کمیشن ظفر اقبال اور ڈاکٹر اختر نذیر اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران اور دیگر انتخابی عملے کی تعنیاتی پر غور کیا جائے گا۔
ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی مہم اور انتخابی مواد کی ترسیل کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔
آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
سندھ میں بھی انتخابی عملے کی تعنیاتی۔ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی مہم سمیت دیگر امور پہ غور کیا جائےگا۔