مجھے حیرت ہورہی ہے، ایاز صادق نے کس بنیاد پر بات کی؟ وزیر خارجہ

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ ایازصادق نے کس بنیاد پر بات کی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہمیں پریشانی نہیں تھی اور ہم پوری طرح سے تیار تھے۔

حالیہ بیان میں قومی سلامتی سے متعلق تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی میٹنگ میں آنا تھا لیکن کچھ اہم ٹیلی فون کالزتھیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ لمبی چلنی تھی لیکن میری بھی کچھ اہم ٹیلی فون کالزتھیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال پرپارلیمانی پارٹیزکواعتماد میں لینے کے لیےاجلاس بلایا گیا تھا۔

سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لیے بولا جا رہا ہے؟ اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ذمہ دار افراد اپنے ذاتی مفادات کے تابع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کہا ہے کہ سیاست کو سیاسی انداز سے چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے میں ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

ایاز صادق اپنے بیان پر اسمبلی میں معافی مانگیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی ضروریات کا مجھے احساس ہے لیکن اس میں حدود ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں