عمران خان نے اپنے گیارہ نکات پیش کردیے


لاہور: عمران خان نے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے گیارہ نکات پیش کردیے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں  ایک تعلیمی نصاب لے کر آئیں گے۔ پیسہ تعلیم پر خرچ کریں گے۔ ملک میں ہیلتھ انشورنش پروگرام لائیں گے۔ شوکت خانم کی طرز پر اسپتال بنائیں گے۔ کے پی کے 70 فیصد خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ بھی جاری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسی پاکستانی قوم سے پیسہ جمع کرکے دکھاؤں گا جس سے پاکستان کا قرض اتر سکے۔ اس قوم کو اس کے پیروں پر کھڑا کروں گا۔ آٹھ ہزار ارب روپے عوام سے لے کر دکھاؤں گا۔ ٹیکس نظام بہتر کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں: انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں نے پنڈال سجا لیے

چئیرمین پی ٹی آئی کے مطابق ان کی حکومت کرپشن پر قابو پا کر دکھائے گی۔ نیب کو مضبوط بنائیں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ملک کا پیسہ واپس لے کرآئیں گے اور منی لارڈرنگ کا بھی خاتمہ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری بڑھائیں  گے۔ بجلی اور گیس پر ٹیکس کم کیا جائے گا۔ عوام کو ریلف دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اس ملک میں 50 لاکھ سستے گھر بنائیں گے۔ تاکہ لوگوں کے پاس اپنے گھر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے ہم سیاحت کو فروغ دیں گے اور نظام ٹھیک کریں گے۔

کسانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم زرعی ایمرجنسسی کا نفاذ کریں گے۔ کسانوں کوسستے قرضے دیں گے اور بجلی بھی سستی کریں گے۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی صوبوں کو حقوق دلائے گی۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔ فاٹا کو کے پی میں ضم کریں گے جب کہ قبائلیوں کو ترقیاتی فنڈ اور کے پی اسمبلی میں نشتیں دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہروں میں بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے۔ میئر کے الیکشن براہ راست کرائیں گے اور پورے ملک میں 10 ارب درخت لگائیں گے۔

متعلقہ خبر: عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا جا سکا

انہوں نے کہا کہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کریں گے اور عدالتی نظام مضبوط کریں گے۔

خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے تین کام کریں گے، نمبر ایک میری پارٹی اپنی بچیوں کو تعلیم دے گی۔ دوسرا ان کو قانونی طور پر تحفظ دیں گے اور پورے پاکستان میں خواتین کے لیے پولیس اسٹیشن قائم کریں گے۔ خواتین کو جائیداد میں شرعی حق دیں گے۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اس لیے کامیاب ہوا کیوں کہ میں نے خواب بڑا دیکھا اور میری سوچ بڑی تھی۔ آپ جو چاہے بن سکتے ہیں بس بڑا سوچیں اور بڑا خواب دیکھیں۔


متعلقہ خبریں