جرائم میں نمایاں کمی، کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں103نمبر پر آگیا



پاکستان کے معاشی حب کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جس کا اعتراف اب عالمی سطح پر بھی ہونے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کرائم ریٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر سے ایک سو تین نمبر پر آگیا ہے۔ کرائم ریٹ میں کمی بتدریج چھ سالوں میں آئی۔

سال2014 میں کراچی جرائم کے اعتبار سے دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا۔ دنیا بھر میں سب زیادہ کرائم کی شرح  رکھنے والے شہروں میں مسیکیو 19ویں، کولالمپور 38ویں، ہیوسٹن 50ویں اور بھارتی دارالحکومت دلی 71 ویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ کرائم انڈکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396 بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق2014 میں کراچی دنیا  میں چھٹے نمبر پر تھا جہاں کرائم کی سرگرمیاں زیادہ تھیں۔ کرائم کی شرح میں بتدریج کمی سے  دو ہزار پندرہ میں کراچی 10ویں پر آگیا، دو ہزار سولہ میں 26ویں اور دوہزار سترہ میں 47ویں نمبر پر آگیا۔

دو ہزار اٹھارہ میں کراچی 50ویں، دو ہزار انیس میں 71ویں اور رواں سال 103 نمبر آگیا ہے۔ اس فہرست میں وینزویلا کا دارالحکومت کاراکس پہلے اور قطر آخری نمبر  پرہے۔

سب زیادہ کرائم کی شرح  رکھنے والے شہروں میں مسیکیو 19ویں پر ہے، کولالمپور 38ویں، ہیوسٹن 50ویں نمبر اور بھارتی دارالحکومت دلی 71 ویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں