عوام میں حکومت کی مقبولیت صفر ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان


خضدار: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت چوری کے ووٹوں سےعوام پرمسلط ہوئی ہے۔

خضدار میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام میں حکومت کی مقبولیت صفر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی جلسوں کی طرح کوئٹہ کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا، 25 اکتوبر کے جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے، مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو برداشت کیا جا سکے۔

انہوں  نے کہا کہ پورے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی صورتحال ہے اور ملک میں کوئی حکومت نہیں سارا انتظامی ڈھانچہ ہی بکھرا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے اور اب ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں۔ ہم پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی واقعہ پر وفاق بری الزمہ نہیں ہو سکتا جبکہ سندھ پولیس کا ردعمل اس بات کی نشاندہی ہے کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔ اب کراچی واقعے پر وفاق فرار حاصل نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کٹھ پتلی نظام سے جمہوریت چھین کر رہیں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اب ہم اس کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت اگر ہمیں سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہمیں اجازت دے اپنی سیکیورٹی کا انتظام ہم خود کر لیں گے۔  پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر تمام جماعتیں متحد ہیں جبکہ اداروں کی حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں