عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر شرمندہ ہوں، منہ دکھانے کے لائق نہیں رہا، بلاول

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران موجودہ حکومت کا فسطائی رویہ رہا ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جب کہ عمران خان کی مقبولیت گرتی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی کواغواکیا اور مریم نوازکے ہوٹل میں غنڈہ گردی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں۔

کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف کارروائی سے انکار پر آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

پروگرام بڑی بات میں بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ کراچی واقعہ سے متعلق میرے بیان کی توثیق پی ڈی ایم کی قیادت اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں