کورونا وائرس، دنیا میں اموات کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئیں

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 86 ہزار 11 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 80 لاکھ 80 ہزار 331 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 26 ہزار 10 ہو گئی ہے اور 83 لاکھ 68 ہزار 310 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 20 ہزار 18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور80 لاکھ 38 ہزار 37 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 71 لاکھ 77 ہزار 783 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 9 ہزار 917 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 3 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 709 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 13 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 966 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار985 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ3 ہزار730 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار186 اموات ہوئی ہیں۔ اسپین میں9لاکھ18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار124 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 51 ہزار 171 افراد متاثر اور 33 ہزار 357 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں