کراچی: اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ


کراچی:  شہر قائد کی پولیس نے اسلحے کی نمائش کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے تحت جو افراد لائسنس یافتہ اسلحہ کے حامل ہوں گے وہ بھی عوامی مقامات پر اس کی نماش نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شہری یا سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اسلحہ کی نمائشن پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کے تحفظ کے لیے اٹھایا جار ہا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کی عمل داری اور پاسداری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش قانونی جرم ہے اور اس کی روک تھام کے لیے قوانین واضح طور پر موجود ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس نے واضح کیا ہے کہ حفاظت کے لیے منظور شدہ گارڈ بھی اسلحے کی نمائش سے اجتناب برتیں۔

کراچی میں مشکوک پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار قصور وار قرار

ہم نیوز نے کراچی پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف مہم رواں ہفتے شروع ہو گی۔


متعلقہ خبریں