بغاوت کا مقدمہ، نامکمل شواہد پر کارروائی روک دی گئی

بغاوت کا مقدمہ، نامکمل شواہد پر کارروائی روک دی گئی

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج بغاوت کے مقدمے میں شواہد مکمل نہ ہونے پر کارروائی روک دی گئی۔

لاہور پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مدعی بدر رشید کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ سے کئی دفعات حذف کر دی گئیں جس کے بعد حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمہ کی کارروائی روک دی گئی۔

نامکمل شواہد کی بنا پر پولیس نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر قائم اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بغاوت کے مقدمے میں نامزد حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خاتمے کو اب کوئی نہیں روک سکتا، خواجہ آصف

ترجمان انویسٹی گیشن ونگ لاہور کے مطابق دفعات ایف آئی آر کی تحریر سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے حذف کیں اور نامکمل شواہد کے باعث نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت کا مقدمہ: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں