خوشدل شاہ کا پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ


راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ساوتھرن پنجاب کے بلے باز خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں خوشدل شاہ نے سندھ کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز خوشدل شاہ نے محض 35 گیندوں پر 9 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی ہے۔

خوشدل شاہ کی شاندار سنچری کی بدولت ساوتھرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کر لیں

ساوتھرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کی جانب سے دیا گیا 217 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

اس سے قبل بلال آصف نے سیالکوٹ سٹائلینز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

بلال آصف نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ایبٹ آباد کی ٹیم کے خلاف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔


متعلقہ خبریں