چارسدہ: بچی کا اغوا اور قتل،ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل

چارسدہ: بچی کا اغوا اور قتل،ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا (کے پی) ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کے اغو اور قتل پر پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ ایک اندھا قتل ہے لیکن پولیس کو کچھ شواہد ملے ہیں جس پر تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد: چار سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

ہم نیوز کے مطابق آئی جی کے پی ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ معصوم بچی کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کے لیے ایس پی درویش کی سربراہی میں ایک انکوائری ٹیم مقرر کی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے زبانی طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے تاہم پولیس کو ابھی تک تفصیلی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

کراچی میں بچی سے زیادتی کیبعد قتل کا معاملہ:  18 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل

ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ آنے میں وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی کے اغوا اورقتل کیس سے متعلق پولیس تمام تروسائل بروئے کار لائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کے اغو، معصوم کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

کاشانہ میں بچیوں سے مبینہ زیادتی: رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

کے پی پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اب تک آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گوچھ کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں