شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اہم علاقائی اورعالمی امورپردونوں ممالک کےموقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی وعالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ اگست میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز کے مطابق یہ اتفاق رائے سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر محمد خالد الفالح سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجازکی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری محمد خالد الفالح سے پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے تجارتی امور کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں