گوجرانوالہ: نوجوان لڑکی پر سرعام تشدد کرنے والا اے ایس آئی گرفتار

فوٹو: ہم نیوز


گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکی پر سرعام تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ نجی ہاوسنگ کالونی میں پیش آیا جہاں پارک میں بیٹھی اکیلی لڑکی کو دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو فون کیا۔

عینی شاہدین کےمطابق لوگوں کے فون کرنے پر اے ایس آئی علی اکبر بغیرلیڈی پولیس کے آیا اور اس نے خاتون کوتھپڑوں اور جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد اور گالی گلوچ کی فوٹیج میڈیا نےحاصل کرلیں فوٹیج میں باوردی اے ایس آئی علی اکبرکو گالی گلوچ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی سوسائٹی میں افراد نے منع بھی کیا لیکن اے ایس آئی آپے سے باہر ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کا شکارخاتون روتی بلکتی رہی مگر اسے معافی نہیں دی گئی اور پولیس افسر اس کو گاڑی میں بٹھا کرلے گیا۔

میڈیا پر خبرنشرہونے کے بعد مقدمہ اے ایس آئی کے خلاف درج کرکے اسے حراست میں لے لیاگیا ہے۔ ڈی ایس پی میاں معظم کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں پولیس مدعی اس لیے بنی کہ لڑکی مدعیت پہ راضی نہ تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں خاتون پرمبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے مبینہ تشدد کرنے والے افسرکے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا احترام واجب ہے، کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس کا فرض عوام کی مدد ہے، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں