غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں۔ حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیلیں اور مقدمات مسلم لیگ ن کے شیروں کا راستہ نہیں روک سکتے، سعد رفیق

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ان کےخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری تحریک کا باضابطہ طور پر آغاز بھی نہیں ہوا اور حکومت کی چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکمران اپنے بنکروں سے نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی خبر لیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب حراست میں بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، ن لیگی رہنماؤں پر نیب کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف ن اور م لیگ کو سمجھا سمجھا کر تنگ آچکے تھے، فیاض الحسن

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سارے کرداروں سے واقف ہیں، شہباز گل امریکہ سے تنخوا ہ وصول کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں