پنجاب: ن لیگ نے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا

مسلم لیگ ن

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبہ پنجاب میں جلسوں کے انعقاد سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے زیر اہتمام 15 اکتوبرکو راولپنڈی، 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور 26 اکتوبر کو مظفر گڑھ میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 2 نومبر کو سرگودھا، 6 نومبر کو فیصل آباد، 10 نومبرکو ساہیوال، 23 نومبر کوملتان اور30 نومبر کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اس ضمن میں پہلے بتایا گیا تھا کہ ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسوں سے پارٹی کی مرکزی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے  بتایا ہے کہ  جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ن لیگی تحریک کا پلان بہت جلد سامنے آئے گا، مریم اورنگزیب

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہو گا جس سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں