ننکانہ صاحب میں لڑکی سے مبینہ زیادتی: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


ننکانہ صاحب: مقامی عدالت نے ننکانہ صاحب میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 مرکزی ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے عدالت میں بند کمرے میں بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ عدالت نے پولیس کو متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ننکانہ صاحب  میں جڑنوالہ روڑ پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کرے والے دو مرکزی ملزمان گرفتار کیے تھے۔

پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ڈین این اے سیمپل لیبارٹری میں بھیجیےجائیں گے۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل  جڑانوالہ روڑ پر تھانہ منگٹانوالہ کی حدود میں چھ افراد نے لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر خاتون سے زیادتی کاواقعہ شرمناک ہے، چیف جسٹس

پولیس کے مطابق ‏بس خراب ہونے پر لڑکی دوسری سواری کے انتظار میں کھڑی تھی، ‏کار میں سوار افراد نے لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا۔ ‏6 ملزمان نے لرکی کو نشہ آورخوراک دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ‏آئی جی پنجاب انعام غنی اور ریجنل پولیس افیسر سے ننکانہ صاحب واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

وزیراعلیٰ نے ‏آئی جی پنجاب انعام غنی کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں