کراچی،ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ میں آتشزدگی:آگ پر قابو پالیاگیا


کراچی :کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے پچھلے حصے میں لگی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ شب آٹھ بجے اچانک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قراردیا گیا ۔

تیسرے درجے کی آگ قرار دینے کے بعد ملحقہ فیکٹریوں کو بھی خالی کرالیا گیا تھا۔

آتشزدگی کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے،مالی نقصانات کا تخمینہ کولنگ کے عمل کے بعد لگایا جاسکے گا۔

فیکٹری میں آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں