آشیانہ اسکینڈل کیس: احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Ahad Cheema

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ نگراں وزیراعظم کے اہم مشیرکو ہٹانے کا حکم


لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کو مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 11 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چئیرمین احد چیمہ کو مالی بدعنوانی، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کےالزامات میں گرفتار کیا تھا۔

احد چیمہ پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی اراضی  اپنے علاوہ بھائی، بہن اور کزن کے نام غیر قانونی طور پر الاٹ کی ہے۔

آشیانہ ہائوسنگ اسکیم ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا منصوبہ ہے۔

اس کے تحت عوام کو سستے مکان مہیا کیے جانے تھے لیکن ابھی تک ایک مکان بھی تعمیر نہیں ہو سکا۔

اس منصوبہ کی مد میں عوام سے کروڑوں روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ احد چیمہ 66 روز سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں