پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جزان پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پر ہونے والےحوثی باغیوں کے حملے میں کئی سویلین زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملہ: پاکستان کی مذمت

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر  حملے کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان او آئی سی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی  یمن کی جانب سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سے سعودی عرب پر حملہ کیا تھا جسے عرب اتحادی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا تھا۔

ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ عرب اتحاد فورس نے  بارودی  ڈرونز کا تعاقب کر کے انہیں تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ خوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا تھا اور ان کا نشانہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں مقیم شہری تھے۔


متعلقہ خبریں