پنجاب میں خاتون سے مبینہ اجتماعتی زیادتی کا ایک اور واقعہ


اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر دیپالپور کے نواحی علاقے میں  مسلح ڈاکؤوں نے لوٹ مار کے بعد خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا اور فرار ہوگئے۔

ذرئع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ رات دیپالپور کے نواحی علاقے اڈا صالحوال میں پیش آیا، جہاں 10 ڈاکوں نے رات ایک گھر میں لوٹ مار کی۔ اسلحہ کے زور پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ملزموں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد خاتون پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی شکایت درج کرائی۔ خاتون کی جانب سے درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد 12ویں روز بھی گرفتار نہ ہو سکا

واضح رہے کہ پنجاب میں مبینہ زیادتیوں کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک اور بنت حوا کو خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

موٹر وے حادثے کے بعد یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے کہ جس میں خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے مڈھ رانجھا کے موضع گھلا پور میں اس وقت پیش آیا جب چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گھلا پور کی رہائشی خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ ڈیرے پر سوئی ہوئی تھی کہ اچانک چار ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور پورے خاندان کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔


متعلقہ خبریں