بلاول بھٹو نے انکم ٹیکس ادا کیا اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا، ناصر شاہ

بلاول بھٹو نے انکم ٹیکس ادا کیا اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا، ناصر شاہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے انکم ٹیکس ادا کیا ہے اور زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس دیا ہے۔

آصف زرداری کے متعلق ایف بی آر کے اعداد و شمار درست نہیں، ترجمان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے وضاحتی بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2019 میں پارٹی چیئرمین نے 5 لاکھ 35 ہزار 243 روپے انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ اسی سال میں 4 لاکھ 30 ہزارزرعی آمدنی کا انکم ٹیکس دیا۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے مطابق بلاول بھٹو کا اصل کاروبار زراعت ہے لہذا اس کے ٹیکس کی ادائیگی کو بھی شامل کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے سال 2018 میں 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے انکم ٹیکس ادا کیا اور اسی سال میں 38 لاکھ 58 ہزار روپے زرعی ٹیکس دیا۔

کس رکن پارلیمنٹ نے 2018 میں کتنا ٹیکس دیا، تفصیلات سامنے آگئیں

ناصر حسین شاہ کے مطابق انہوں نے 2017 میں 23 لاکھ 7 ہزار 152 روپے انکم ٹیکس دیا اور اسی سال 39 لاکھ 58 ہزار 330 روپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے 2016 میں 5 لاکھ 51 ہزار 700 روپے انکم ٹیکس دیا اور اسی سال 39 لاکھ 58 ہزار 65 روپے زرعی ٹیکس کی مد میں ادا کیے تھے۔

ایف بی آر: سرینا عیسیٰ کو ساڑھے تین کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانیکا حکم

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان نے بھی ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے انکار کرتے ہوئے ان کی جانب سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔


متعلقہ خبریں