سندھ: کورونا کے مزید 237 کیسز رپورٹ

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 237 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے چار مزید مریضوں نے داعی اجل کو لبیک بھی کہہ دیا ہے۔ اس طرح صوبہ سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2459 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 171 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 165 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں