لاہور: برطانیہ کی برٹش ایئر ویز نے لاہور سے لندن براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز لاہور سے لندن کے لیے 14 اکتوبر سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور سے لندن کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے موثر ثابت ہو گا۔
First ever @British_Airways ✈️ to Lahore announced today. Another sign of deepening ???? ties & opportunity for business, people-to-people links & tourism. @sayedzbukhari @SMQureshiPTI @PKAviation https://t.co/QOevKY9twR
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 15, 2020
ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان عوامی رابطے اور سیاحت کے فروغ کیلئے بھی موثر ثابت ہو گا۔