خیبرپختونخوا میں شادی ہالز آج سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث بند کیئے گئے شادی ہالز آج بروز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شادی ہالزمیں سماجی دوری کاخاص خیال رکھا جائے اور  گنجائش سے50 فیصد کم مہمان بلائے جائیں۔

اس کے علاوہ شادی ہالزکےداخلی راستے پرسینی ٹائزر رکھا جائے اور صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے۔

پنجاب حکومت کا شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ پنجاب حکومتبھی صوبے میں شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں جس کی حتمی منظوری کمیٹی برائے انسداد کورونا دے گی۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت شادی ہال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب: شادی ہالز ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کھولنے کا فیصلہ

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے مطابق تمام سفارشات کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ہی شادی ہالز اور دیگر کاروبار کو کھولنے کی حتمی منظوری دے گی۔


متعلقہ خبریں