ٹام ہینکس کی آسٹریلیا آمد: قرنطینہ کیے بغیر ہوٹل سے ریزارٹ پہنچ گئے


معروف ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس آسٹریلیا پہنچے پر بغیر قرنطینہ کیے ہوٹل سے ریزارٹ پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے امریکا سے آنے والے تمام شہریوں کے لیے ہوٹل میں 14 روز کا کوارنٹائن لازمی قرار دے رکھا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹام ہینکس فلم کے دیگر کریو کے ساتھ کوئینز لینڈ کے ریزارٹ میں کوارنٹائن کریں گے۔ اس ریزارٹ میں ایک پوری عمارت کریو کے لیے بک کی گی ہے۔

اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ ٹام ہینکس اور ان کی اہیلہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ نے وائرس کو شکست دے دی

ٹام ہینکس اس وقت آسٹریلیا کے شہر کوئنزلینڈ میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔

وائرس کا شکار ہونے سے قبل ان کی اہلیہ ادکارہ و گلوکارہ ریٹا ولسن نے آسٹریلیا کے شہر برسبین اور سڈنی میں کچھ کنسرٹس میں پرفارم بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں