لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت نئی آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہدا ہمارا مان ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے قرض پر مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار ا سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
عثمان بزدار کا متعلقہ حکام سے کہنا تھا کہ مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دو سال محنت کر کے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب پیشی سے قبل عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ بورڈز آف گورنرز کے اجلاس ماضی میں نہ ہونے کے برابر تھے مگر ہمارے دور میں ایسا نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حالانکہ کورونا کے باعث ہماری معیشت کو نقصان پہنچا پھر بھی ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ 5 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے، پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اور معاشی امور میں شفافیت ہمارا نصب العین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
جنوبی پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم ہو چکا ہے اور سیکریٹریز بھی تعینا ت کیے جا چکے ہیں۔