واشنگٹن: واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانہ میں یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
واشنگٹن میں یوم دفاع پاکستان کو یوم دفاع اور یوم شہدائے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔ تقریب میں افواج پاکستان کی لازوال بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستانی سفیر اسد مجید نے دفاع پاکستان کے لیےعوام اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ پاکستان حق خود مختاری اور علاقامی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک کروڑ 30 لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں اور دنیا سے منقطع ہیں۔ حق خوداردایت اور آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کشمیریوں کےساتھ ہے۔
اسد مجید نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر کمال انور چوہدری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس دوران افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور تیاری پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی حاضرین کو دکھائی گئیں۔