کراچی کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے، وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے پیکج کا اعلان

وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کے مجھے آج خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، سید علی زیدی، آمین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید غنی، ناصر شاہ اور سینئیر افسران شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں