یوم دفاع  و شہداء کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری


اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دِفاع  و شہداء کی مناسبت سے اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمہ جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء  ہمارے ہیرو ہیں۔ ملی نغمہ “ہر گھڑی تیار، کامران ہیں ہم” مسلح افواج کا دفاع ِ وطن کےلیے عزّم کا اظہار ہے.

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے  اور  پھول چڑھائیں گے جس کے بعد وہ   شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ذرائع کے مطابق آئی اسی پی آر کے دفتر میں یوم  دفاع و شہدا کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کریں گے۔

اس دن کی مناسبت سے گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی جبکہ اس حوالے سے مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہو گی۔

اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہوں گی، ساتھ ہی یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔


متعلقہ خبریں