آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،اے پی سی میں سب آ کر بیٹھیں گے اور چلے جائیں گےاور انہوں نے کیا کرنا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ گاوں کندوال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اے پی سی میں فضل الرحمن صاحب نے حلوہ زیادہ بنا لیا تھا اور لوگ کم تھے اس لیے انہوں نے سوچا کہ باقی لوگ ادھر بلوا لیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا وہ  بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلف پیکج کا اعلان کریں۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ہی ملزم کے صحت مند ہونے کا ثبوت ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر  صاحب کو چاہیے کہ وہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کندوال کا علاقہ بارشیوں سے شدید متاثر ہوا ہے تمام گاوں فوج سے منسلک ہے، اس علاقے میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کندوال میں سو کے قریب گھر متاثر ہوے ہیں کراچی کے مسئلے پر تو میڈیا میں بڑی بات ھوئی ہے مگر بدقسمتی سے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کی بات نہیں ہوتی ۔


متعلقہ خبریں