غیر استعمال شدہ جائیدادوں کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے ہوگا، وزیر نجکاری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ غیر استعمال شدہ جائیدادوں کی فروخت کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں نجکاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 32 پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی، بلاول بھٹو

محمد میاں سومرو نے کہا کہ نشاندہی کردہ 32 میں سے 5 پراپرٹیز نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کو دیدی ہیں۔ پانچ پراپرٹیز پر کم آمدنی والے افراد کےلیے سستے گھر بنائے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ا سٹیل ملز کی اراضی کو لیز پر دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد پیش رفت شروع ہوگی۔ اسٹیل ملز کے نقصانات 350 ارب روپے کے ہیں۔

مزید پرھیں: حکومت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی

محمد میاں سومرو نے کہا کہ نجکاری کمیشن 17 سے 19 اداروں کی نجکاری پر کام کررہا ہے۔ کے الیکٹرک کی ملکیت، واجبات سمیت مختلف مسائل ہیں۔ کے الیکٹرک کے معاملات آئندہ ایک2 ماہ میں حل کرلیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ اروز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو بحال کریں گے، فروخت نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں