شہباز شریف کے دورہ کراچی کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا تھا، محمد زبیر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دورہ کراچی کا مقصد صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف اداروں کا کردار ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم کراچی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل نظر آئی۔

اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013میں کراچی بوری بند لاشوں کا مرکز ہوا کرتا تھا اور کوئی بھی غیر ملکی کراچی کا دورہ نہیں کرسکتا تھا۔

مسلم لیگ نے کے رہنما نے کہا کہ ہم نےکراچی میں  2016 میں منصوبے شروع کیے، کراچی میں امن قائم کیا اور پی ایس  ایل کے انعقاد کے لیے کوششیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گجر نالے کی صفائی کا دوسرا مرحلہ شروع، عوام کا احتجاج

محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے جو منصوبے شروع کیے ان کے اختتامی فیتے موجودہ حکومت کاٹ رہی ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کراچی کے دورہ پر گئے تھے۔

شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران بلدیہ ٹاؤن بھی گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دوں گا۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی تالاب بن گیا ہے لیکن عمران خان ابھی تک نہیں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے اربوں روپے کا فنڈ کہاں ہے؟ شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اگر موقع ملا تو کراچی پیرس بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس آئیں گی۔


متعلقہ خبریں