اقتدار میں تھے تو کراچی والوں پر جگتیں لگاتے تھے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نام لیے بغیرکہا ہے کہ جب اقتدار میں تھے تو کراچی والوں پر جگتیں لگاتے تھے۔

شہباز شریف،آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے:شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ جن کی لوٹ مار کے نتیجے میں کراچی کھنڈر بنا ان کی بغل میں کھڑے ہو کر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی بڑھک۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے کراچی کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک اور باری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کراچی: چھ ماہ میں گندگی ختم، تین سال میں پانی فراہم، شہباز شریف

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کی شان اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ بے شرمی ہو تو ایسی۔


متعلقہ خبریں