کارکے رینٹل پاور ریفرنس، عدالت کا نیب کو آخری موقع

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب کو آخری موقع دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں کارکے رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور
ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کو آخری موقع دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرے۔

نیب کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے تفتیشی افسر اصغر خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کارکے رینٹل پاور کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں وقت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں