امریکہ:یونیورسٹی کے 1200طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص

امریکہ:یونیورسٹی کے 1200طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص

فائل فوٹو


امریکی ریاست الاباما کی یونیورسٹی میں 1200 طلبا اوراسٹاف کے ایک سو چھیاسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یونیورسٹی حکام نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

یونیوسٹی کے قریب واقع ریسٹورنٹس اور عوامی مقامات کو بھی چودہ  دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کی ریاست الاباما میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار کے قریب ہے اور دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 61 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 86 ہزار 855 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست کیلفورنیا میں سات لاکھ دو ہزار سے زائد افردا متاثر ہوئے اور12ہزار906 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث کاروبار، سکول، کھیلوں کے مقابلے اور معاشی سرگرمیاں بھی کافی حد تک معطل ہیں۔بینک آف امریکہ کو خدشہ ہے کہ ملک میں بے روز گاری کا تناسب دو گنا بڑھ جائے گا، جس کے بعد تقریباً ہر ماہ ایک میلن نوکریاں ختم ہو جایئں گی۔

غریب، بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن کے پاس انثسورنس نہیں ہے اور علاج معالجے کی سہولیات دستیاب نہیں۔


متعلقہ خبریں