سعودی عرب: غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی میں توسیع


ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے توسیع کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودیہ آمد ورفت پر پابندی 29 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

سعودی عرب: بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع

یاد رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کردی گئی تھی۔

سعودی عرب: شاہ سلمان کے لیے شاہ محمود قریشی کی نیک تمنائیں

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پربیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کی گئی۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان تارکین وطن کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔

صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں