بیجنگ: چین کے شہر ووہان میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ووہان کے دو ہزار آٹھ سو بیالیس 2842 اسکولوں میں چودہ 14 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں،حکام نے بچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک لازماً پہنیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر نہ کریں ۔
اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو غیر ضروری طور پر ایک جگہ جمع نہ ہونے دیں اور ان کی صحت کے حوالے سے رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائیں۔
ووہان : حکومت کا 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
خیال رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد ووہان میں 23 جنوری کو لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تاہم کیسیز میں کمی آنے کے بعد اپریل سے پابندیوں میں نرمی لائی گئی۔
چینی حکام کے مطابق مئی کے وسط سے شہر میں کورونا وائرس کی مقامی منتقیلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔