کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نذر ہو جاتا ہے، چوہدری شجاعت حسین

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نذر ہو جاتا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے وہ کراچی جائیں وہاں کے مسائل  کا تعین کریں اور دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نذر ہو جاتا ہے۔ شہر قائد میں گونر راج بھی رہا، میئر اور ایڈمنسٹریڑ بھی تعینات رہے مگر افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہاں پر اختیارات کا مطلب صرف پیسے ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کی صورتحال پر کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور دیگر مسائل کو مل کر حل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ کراچی کی صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر صوبے کی بحرانی کیفیت میں بہتری لا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں