اب یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں

اب یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 2016 سے تیار کی جانے والی برین چپ متعارف کرا دی جس کے ذریعے یادیں اور خیالات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دماغ میں لگنے والی برین چپ کو ہیک کیا جا سکتا ہے، ماہرین

ایلن مسک کی کمپنی نیورالنک برین 2016 سے ایک ایسی مائیکرو چِپ بنانے پر کام کر رہی تھی جو انسانی دماغ میں نصب کی جا سکتی ہے۔

ایلن مسک نے اپنی برین چِپ کا پہلا عملی مظاہرہ جانور پر کر کے دنیا کو دکھایا۔ جیسے ہی چپ کو جانور کے اندر نصب کیا گیا ایک ہزار سے زائد ایلکٹروڈز کے ذریعے اسکرین پر دماغی لہریں دیکھی گئیں۔

برین چپ میں انسانی بال سے بھی دس گنا چھوٹی تھریڈز ہیں جنہیں ایک چھوٹے سے امپلانٹ کے ذریعے انسانی دماغ سے منسلک کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دماغی صحت کو برباد کرنے والی پانچ خطرناک عادتیں

کمپیوٹر سائنس کے ماہرین نے اسے برین کمپیوٹر انٹرفیس کا نام دیا ہے تاہم  سادہ الفاظ میں برین چپ کہا جا رہا ہے۔

چپ سے متعلق ایلن مسک کا وژن ہے کہ یہ نیورلنک انسانوں کو اپنے دماغ سے کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت دے گا۔

چپ کی مدد سے انسان مختلف جسمانی اور دماغ بیماریوں سے نجات پا سکے گا اور اس کی مدد سے مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ایک دوسرے سے بات بھی کر سکیں گے۔

تاہم ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیورالنک کی بنائی گئی برین چپ کو ہیک کیا جاسکتا ہے، سائبر کرمنلز برین چپ تک رسائی حاصل کرکے لوگوں کے خیالات یا یادوں کو پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے یادداشت بڑھاتا ہے، تحقیق

ہیکرز چپ کو ہیک کرکے کسی بھی انسان کے اندر موجود صلاحیت کو بھی ختم کر سکیں گے، ہیکرز خفیہ معلومات، فوجی رازوں اور پاسورڈز تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں