اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ چند روز میں خود کراچی جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔
کراچی میں کل سے پیر تک مزید بارشوں کا امکان
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اقدامات کاجائزہ لیا گیا اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور کورنٹین اسٹریٹجی پرہونے والے عمل درآمد پہ غور و خوص کیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں سیاحت سے متعلق ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ متعلقہ حکام نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اورہوائی شعبے سے متعلق حکمت عملی پربھی آگاہی دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائر کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
’کراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروکار لائےجائیں گے‘
اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون ملک ہوائی سفر سے متعلق ہیلتھ پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں دوران بریفنگ کہا گیا کہ حکومتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مؤثر اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مؤ ثر کوآرڈی نیشن کی بدولت کورونا کے خلاف کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوش اورحکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو روکا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واضح طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ ابھی خطرہ موجود ہے قوم تعاون کرے۔ انہوں نے کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
کراچی: اشیائےخورونوش، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں مذہبی رہنماؤں کا تعاون لائق تحسین ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ کراچی میں ہونے والی تباہی اورعوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت مدد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکو مت صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام وفاقی اداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے پلان تشکیل دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روزمیں خود کراچی جاؤں گا اورحالات کا جائزہ لوں گا۔
کراچی میں بارش کے دوران حادثات، 29 افراد جاں بحق
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں اور اسکول انتظامیہ ک وتمام انتظامات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے تاکہ سات ستمبر کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔