میرے گھر کے سامنے سیلابی صورتحال ہے، علی زیدی نے ویڈیو شیئر کر دی

میرے گھر کے سامنے سیلابی صورتحال ہے، علی زیدی نے ویڈیو شیئر کر دی

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میرے گھر کے سامنے سیلابی صورتحال ہے اور گھروں میں چار فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے پانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈی ایچ اے کراچی ہے۔

علی زیدی نے لکھا کہ اللہ ان لوگوں پر رحم کرے جو اس شہر کے نشیبی علاقوں میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں چند روز کے دوران وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقے ڈوب گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کراچی میں جاری طوفانی بارشوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سندھ نے 90 سالہ تاریخ کا بدترین مون سون دیکھا اور آج بھی سندھ میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت غیر متوقع قدرتی آفت سے دوچار ہے۔


متعلقہ خبریں