شمالی وزیرستان میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں زمین کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابی اور 2 بھتیجوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں ذہنی مریض نے اپنے ہی گھر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

قتل کیے گئے افراد میں چھ خواتین اور چار بچے شامل تھے۔ واقعہ سکھر کینٹ تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق مقتولین میں ملزم کی بیوی ،4 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل تھے۔ مقتولین میں ملزم کی بہو، پوتی اور پوتا بھی شامل تھے۔ تمام بچوں کی عمریں ایک سے 4سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ قتل، اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

شہر سے20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ملزم نے تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور اس کے بعد گھر میں موجود تھا۔

مبینہ طور پر ذہنی مریض وہاب اندھڑ نامی شخص نے سوئے ہوئے افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ علی الصبح ہمسائیوں کو تشویش ہوئی جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔


متعلقہ خبریں