راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے چار افراد کو جاں بحق اور دو کو زخمی کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد مارے گئے
ہم نیوز کے مطابق راجن پور کے علاقے ٹھیڑی کالونی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ زخمیوں کو شدید زخمی حالات میں علاج معالجے کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
علاقہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
راجن پور: ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔