ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں پانچویں روز بھی بارش اور برفباری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اگلے48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے48 گھنٹوں میں نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ اگلے 36 گھنٹوں میں دریائےجہلم میں منگلا کےمقام پر اونچےدرجے کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم کے اطراف میں رہائشیوں کو وارننگ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب میں یکم ستمبر تک بارشیں ہوں گی، الرٹ جاری

ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پرا گلے 48 گھنٹوں میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے بعد بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں