پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار


لاہور: دس غیرملکی اور90 قومی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی پہلی سپرکبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ۔

ہم نیوز کے مطابق یہ کھلاڑی یکم مئی سے لاہور میں شروع ہونے والی سپرکبڈی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔

سپرکبڈی لیگ میں شامل دس ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

ڈرافٹنگ میں ہر ٹیم نے 2 پلاٹینم، 7 گولڈ اور ایک غیرملکی کھلاڑی کا انتخاب کیا۔

سپرکبڈی لیگ کے بانی حیدرداؤد نے ’ہم نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ایونٹ سے کھیل اور کھلاڑی دونوں کو فائدہ ہوگا۔

کشمیرٹیم کے مالک اورممتاز گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کشمیرکے لیے ہرمحب وطن کا دل دھڑکتا ہے، ٹیم بھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

شہزاد رائے نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے نام کی وجہ سے ٹیم لی ہے،اور بھی لوگ ساتھ مل رہے ہیں۔

یکم سے دس مئی تک جاری رہنے والی سپر لیگ میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوادر، گجرات، کراچی، کشمیر، پشاور اور ساہیوال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ میں ایران کے پانچ، بنگلہ دیش، سری لنکا کے دو،دو اور ملائشیا کا ایک کھلاڑی شامل ہوگا۔

لیگ کے تکنیکی معاملات پاکستان کبڈی فیڈریشن کےعہدیداروں کو سونپے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں