نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک تھے۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پرحکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔

حکومت نے نواز شریف کی حوالگی سے متعلق برطانیہ کو خط لکھ دیا

اجلاس سے میں قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔


متعلقہ خبریں