سازشی عناصر ناکام ہی رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ناکام تھے اور ناکام ہی رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگائے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں تاہم نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی تھوڑی سی بھی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے والے ترقی کی جانب بڑھتے سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سازشی عناصر ناکام تھے،ناکام ہیں اور ناکام ہی رہیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے۔ ہم عوام کے لیے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، فیاض الحسن چوہان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا معیار صرف اور صرف میرٹ و شفافیت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے تمام عوامی نمائندوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں